اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، جو افغانستان میں پاکستانی ویزا نظام میں بہتری کے حوالے سے مشاورت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا ہے، وفد میں وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پر مشتمل ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد افغان باشندوں کو ویزا نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے افغانستان پہنچا ہے، وفد کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کاجائزہ لے گا۔
پاکستانی وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی،جھڑپوں سے قبل طے شدہ تھا، دورےکا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ،عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آن لائن ویزوں کےاجرا اور بائیو میٹرک نظام میں بہتری سمیت دیگرمعاملات پربات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد ویزا اجراء کے نظام کو شفاف، تیز اور مؤثر بنانا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان سفر اور رابطے میں آسانی پیدا کی جا سکے۔
آپ کا تبصرہ